اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایک غلط پیغام عازمین حج کے لئے پریشانی کا سبب - حج کمیٹی کے ذمہ داران

راجستھان میں چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک میسیج وائرل ہوا تھا۔ اس میسیج میں یہ کہا گیا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے جو لوگ اس بار حج پر نہیں جا رہے ہیں، ان تمام لوگوں کے پاسپورٹ راجستھان حج کمیٹی کے پاس پہنچ چکے ہیں۔

Breaking News

By

Published : Jul 7, 2020, 5:56 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار جو ہندوستان سے حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین تھے ان تمام لوگوں کا حج منسوخ کردیا گیا ہے۔

ایک غلط میسج بنا عازمین حج کے لئے پریشانی کا سبب

ایسے میں مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے راجستھان حج کمیٹی کو ان تمام عازمینِ حج کے پاسپورٹ چند روز قبل لوٹا دیے گئے تھے، جس کے بعد راجستھان حج کمیٹی کی جانب سے پریس بیان جاری کر یہ کہا گیا تھا کہ چند روز بعد ان پاسپورٹ کو تقسیم کیا جائے گا۔

اس پریس بیان میں تاریخ متعین نہیں تھی کہ کس تاریخ کو پاسپورٹ عازمین کو سپرد کیے جائیں گے، لیکن ایک میسج کی وجہ سے آج ان تمام عازمین کو کافی پر یشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک غلط میسج بنا عازمین حج کے لئے پریشانی کا سبب

دراصل چند روز قبل سوشل میڈیا پر راجستھان میں ایک میسج وائرل ہوا تھا۔ اس میسج میں یہ کہا گیا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے جو لوگ اس بار حج پر نہیں جا رہے ہیں، ان تمام لوگوں کے پاسپورٹ راجستھان حج کمیٹی کے پاس پہنچ چکے ہیں اور 7 جولائی کو صبح گیارہ بجے یہ پاسپورٹ حج کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے حج ہاؤس میں تقسیم کئے جائیں گے۔

یہ بھی کہا گیا کہ ایسے میں جو حج پر جانے والے لوگ تھے وہ خود پہنچ جائیں اور اپنے پاسپورٹ لے لیں۔ اس میسج کے بعد آج یعنی 7 جولائی کو یہ تمام عازمین اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے دارالحکومت جے پور میں واقع راجستھان حج ہاؤس پہنچے لیکن ان تمام لوگوں کو حج ہاؤس سے روانہ کر دیا گیا۔

ایک غلط میسج بنا عازمین حج کے لئے پریشانی کا سبب

حج ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ ہماری جانب سے ایسا کوئی بھی میسج وائرل نہیں کیا گیا ہے۔ ہم لوگ جب بھی آپ لوگوں کو پاسپورٹ مہیا کریں گے تب ہم پریس بیان جاری کر دیں گے اور آپ لوگوں کو فون کے ذریعے اطلاع بھی دی جائے گی۔

بہر حال جو میسج وائرل کیا گیا ہے اس میسیج میں ایک سماجی تنظیم اور ایک سابق حج کمیٹی کے رکن کا نام سامنے آ رہا ہے۔

فی الحال کمیٹی کی جانب سے پاسپورٹ دینے سے عازمین حج کو انکار کر دیا گیا ہے ایسے میں اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ کتنے روز بعد یہ پاسپورٹ ان تمام لوگوں کو سپرد کیے جاتے ہیں۔

ایک غلط میسج بنا عازمین حج کے لئے پریشانی کا سبب

بتا دیں کہ یو پی میں ریاستی حج کمیٹی نے پاسپورٹ کو ڈاک کے ذریعہ عازمین تک پہنچانے کی بات کہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details