اردو

urdu

ETV Bharat / city

کچھ ہی وقت میں جے پور پہنچیگی میجر کی نعش

پیر کے روز جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں میجر فیض اللہ خان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی تھی، میجر فیض اللہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ کے وسی منزل کے رہنے والے تھے۔ میجر فیض اللہ خان کی نعش دو روز بعد دیر شب دارالحکومت جے پور پہنچنے والی ہے۔

Major's body will reach Jaipur shortly
کچھ ہی وقت میں جے پور پہنچیگی میجر کی نعش

By

Published : Jan 21, 2021, 12:32 AM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے میجر فیض اللہ خان کی نعش کچھ ہی وقت میں جے پور کے گھاٹ گیٹ قبرستان پہنچے گی۔ اہل خانہ کے مطابق ان کو کورونا وائرس سے متاثر بتایا گیا ہے، اس لیے ان کی نعش کو ان کی رہائش گاہ پر لے جانے کے بجائے سیدھے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

ویڈیو

وہیں دہلی سے جے پور کا راستہ خراب ہونے کی وجہ سے ان کی نعش کو دوسرے راستے سے دارالحکومت جے پور کے قبرستان لایا جا رہا ہے۔ قبرستان کے باہر اہل خانہ موجود ہیں اور میجر کی نعش کا انتظار کر رہے ہیں۔

اہل خانہ موجود

میجر فیض اللہ کے نعش کے آنے کی خبر سنتے ہی رکن اسمبلی رفیق خان بھی موقع پر پہنچے اور اہل خانہ کے سامنے اپنے غم کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details