اردو

urdu

ETV Bharat / city

میجر فیض اللہ خان دیر شب سپرد خاک

پیر کے روز جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں میجر فیض اللہ خان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی تھی، میجر فیض اللہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ کے وسی منزل کے رہنے والے تھے۔ میجر فیض اللہ خان کی نعش دو روز بعد دیر شب دارالحکومت جے پور پہنچی اور اسے سپرد خاک کیا گیا۔

Major Faizullah Khan was buried late at night
میجر فیض اللہ خان دیر شب سپرد خاک

By

Published : Jan 21, 2021, 1:24 AM IST

Updated : Jan 21, 2021, 3:23 AM IST

جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع قبرستان میں میجر فیض اللہ خان کو سپرد خاک کیا گیا۔ میجر فیض اللہ خان کی نعش کو قومی دارالحکومت دہلی سے فوج کی گاڈی میں راجستھان کے دارالحکومت جے پور لایا جارہا تھا لیکن راستے بند ہونے کی وجہ سے ان کو فوج کی ٹرک سے جے پور لایا گیا۔

ویڈیو

آرمی کی گاڑی میں میجر کی نعش کو ترنگے میں لپیٹ کر اہل خانہ کو سپرد کیا گیا۔ وہیں ان کی نعش کو ان کی پشتینی رہائش گاہ لانے کے بجائے ان کو سیدھے ہی قبرستان لے جایا گیا۔ قبرستان میں ان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ انور شاہ نے پڑھائی اور سپرد خاک کرنے کے بعد مرحوم کے لیے خاص دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

میجر فیض اللہ خان دیر شب سپرد خاک

میجر فیض اللہ خان کے والد عارف اللہ خان نے بھارتی فوج کا شکریہ ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے فوج نے ہمارا تعاون کیا ہے، اس تعاون کو ہم تاعمر بھلا نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی جلدی ہو سکتا تھا، اتنی جلدی نعش کو فوج نے ہم تک پہنچایا۔ عالمی وباء کورونا کے درمیان بھی فوج نے ہم لوگوں کی بہت مدد کی۔

میجر فیض اللہ خان کے والد عارف اللہ خان

میجر فیض اللہ خان کی نعش جے پور پہنچتے ہی اہل خانہ کا غم دکھائی اور سنائی دینے لگا۔ وہیں مقامی رکن اسمبلی رفیق خان کے ساتھ ساتھ اپنے پیارے میجر فیض اللہ خان کی نعش کو دیکھنے کے لیے عوام کا ہجوم بھی موجود رہا۔

Last Updated : Jan 21, 2021, 3:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details