اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدرسہ پیرا ٹیچر کا ریاستی کانگریس دفتر کے باہر احتجاج - وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے مدرسہ بورڈ دفتر کے باہر کیا جا رہا احتجاج اب ریاستی کانگریس دفتر تک پہنچ چکا ہے۔ اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تمام پیرا ٹیچر ریلی کی شکل میں مدرسہ بورڈ دفتر سے روانہ ہوئے اور مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے سنسار چاند پول سرکل پر واقع ریاستی کانگریس کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

Madrasa para-teachers protest outside state congress office
مدرسہ پیرا ٹیچر کا ریاستی کانگریس دفتر کے باہر احتجاج

By

Published : Feb 25, 2020, 8:18 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:51 PM IST

مدرسہ پیرا ٹیچر کے ارکان دھرنا دے کر ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، ڈپٹی وزیراعلیٰ سچن پائلٹ اور اقلیتی وزیر صالح محمد کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

مدرسہ پیرا ٹیچر کا ریاستی کانگریس دفتر کے باہر احتجاج

مدرسہ پیرا ٹیچرس کے ریاستی کانگریس دفتر پہنچنے کی اطلاع ملنے پر دفتر کے باہر پولیس کافی تعداد میں تعینات ملی۔ ان پولیس اہلکاروں نے پیرا ٹیچرس کو دفتر پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا اور پولیس نے بیریکیڈ بھی لگا دیے۔ اس پورے معاملے کے بعد پیرا ٹیچرس نے سڑک پر دھرنا شروع کر دیا۔ اس درمیان خواتین پیرا ٹیچرس بھی یہاں پر موجود رہیں۔پیرا ٹیچرس کا مطالبہ ہے کہ ایک ڈیلیگیشن ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت یا نائب وزیراعلی سے ملاقات کے لیے بھیجا جائے۔ اس درمیان پولیس نے 2 مدرسہ ٹیچرس کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

مدرسہ پیرا ٹیچر کا ریاستی کانگریس دفتر کے باہر احتجاج

مدرسہ پیرا ٹیچر کے ارکان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ جب تک ہمیں مستقل نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details