راجستان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہم لوگوں کو کئی مرتبہ یہ بھروسہ دلایا گیا کہ آپ لوگوں کو جلد سے جلد مستقل کردیا جائے گا لیکن آج تک اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہماری جانب سے کئی مرتبہ بڑے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے اور غیر معینہ دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا لیکن اب تک حکومت نے ہمارے مطالبات پر یقین دہانی کے باوجود پورے نہیں کیے ہیں۔
مدرسہ پیرا ٹیچر کا حکومت سے مستقل کرنے کا مطالبہ - مطالبات پر یقین دہانی
'آج 16 دسمبر تک محکمہ تعلیم کی جانب ہمارے کسی بھی مطالبات کی جانب توجہ نہیں دی گئی ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'حکومت کی جانب سے ہم لوگوں کو یہ بات کہی گئی تھی کی آپ لوگوں کو مستقل کردیا جائے گا اور ابھی حال ہی میں دو دسمبر کو جو میٹنگ ہوئی ہے اس میٹنگ میں بھی ہم کو یہ کہا گیا ہے کہ آپ لوگوں کو 2021 تک مستقل کردیا جائے گا لیکن ابھی تک اسے حتمی شکل نہیں دیا گیا ہے جس سے اب ایک بار پھر سے ہم لوگوں کے درمیان یہ خدشہ بن گیا ہے کہ 'ہم لوگوں کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ '
اس لئے حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جب تک ہم لوگوں کو پروا نہیں کر دیا جاتا تب تک ہم لوگوں کی جو تنخواہ ہے اس میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہم لوگ ہمارے گھر کا راشن پانی کا انتظام کر سکے، انہوں نے کہا کہ اگر ہماری تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا جاتا اور ہم لوگوں کو جلد پرماننٹ نہیں کیا جاتا تو دارالحکومت جے پور میں ایک بڑی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔