جلسہ رات کو دس بجے شروع ہوا اور صبح چار بجے تک جاری رہا۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پوری ریاست سے لوگ کثیر تعداد میں پہنچے۔
عید میلاد النبی جلسے میں محبت کا پیغام پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ نبی نے آج سے کئی ہزار سال قبل ہی انسانوں اور جانوروں سے محبت کرنے کا پیغام کو دنیا کو دیا تھا۔
اس لیے ہمیں ان کی زندگی سے سبق لیتے ہوئے اچھے اچھے کام کرنے چاہیے۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ نبی نے یہ پیغام دیا کہ ہمیشہ سچ بولو اور نماز قائم کرو۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم پانچ وقت کی نماز با جماعت ادا کریں۔ پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت کے ساتھ ہوا وہیں آخر میں صلوۃ و سلام پڑھتے ہوئے خاص دعائیں بھی اس درمیان کی گئں۔
مفتی خالد ایوب مصباحی نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کی عید میلاد النبی سے قبل اس طرح کے کئی پروگرام جے پور میں الگ الگ جگہ منعقد ہوتے ہیں۔ اسی فہرست میں آج رام گنج چوپڑ پر اس جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام میں جےپور کے الگ الگ علاقوں سے علماء کرام نے شرکت کی اور اپنے بیانات کو عوام کے درمیان رکھا۔