ریاست راجستھا کے دارالحکومت جے پور میں مسلم پروگیسیو فارم کے ریاستی صدر اور راجستھان کانگریس کمیٹی کے ممبر ایڈووکیٹ محمد شریف نے بتایا کہ' وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط بھیجا گیا ہے، خط میں مسلم برادری کی تمام پریشانیوں سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو واقف کروایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خط میں وزیر اعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاست اور حکومت میں مسلم طبقہ کو بھی شریک کیا جائے انہیں بھی ذمہ داریاں دی جائیں، مدرسہ میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر کو جلد از جلد مستقل ملازم کا درجہ دیا جائے، مزید مستقبل میں اگر مدرسہ میں پڑھانے والے اساتذہ کے تعلق سے کوئی ویکینسی نکالی جاتی ہے تو باضابطہ طور پر قانون بنا کر نکالی جائے، سنہ 2004 میں اردو سے متعلق جو آرڈر جاری کیے گئے تھے اسے جلد از جلد راجستھان میں نافذ کیا جائے۔