اردو

urdu

ETV Bharat / city

لیلۃالقدر عظیم الشان شب ہے، اس شب میں عبادت کریں: سیّد قادری - جے پور میں مسلمان

مذہب اسلام میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی کافی اہمیت ہے۔ اس ماہ میں کچھ شب ایسی بھی ہوتی ہیں جو بہت افضل ہیں۔ ان شب میں ایک شب لیلۃالقدر ہے۔ اسی کے تعلق سے بتا رہے ہیں مولانا سید قادری۔

سیّد قادری سے خصوصی گفتگو
سیّد قادری سے خصوصی گفتگو

By

Published : May 20, 2020, 6:20 PM IST

'ماہ رمضان کی 26 تاریخ کی شب کو لیلۃالقدر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آج کی شب جتنی زیادہ عبادت کی جائے وہ کم ہے۔ اس شب کی فضیلت مذہب اسلام اور حدیث شریف میں بتائی گئی ہے'۔ یہ کہنا ہے مولانا سیّد قادری کا۔ ای ٹی وی بھارت سے لیلۃالقدر کے بارے میں بتاتے ہوئے سیّد قادری کا کہنا ہے کہ 'ویسے تو اس شب کو مساجد میں عبادت کرنی چاہیے لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے مساجد میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، ایسے میں ہمیں حکومت کے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے اپنے گھروں پر ہی رہ کر نماز ادا کرنی چاہیے اور گھروں پر ہی عبادت کرنی چاہئے'۔

سیّد قادری سے خصوصی گفتگو

سید قادری نے بتایا کہ 'اس شب کو اپنے خدا کو منا کر اس کورونا وائرس جیسی وبا سے نجات کے لئے دعا کرنی چاہیے'۔ انہوں نے کہا کہ 'اس رات کو جو بھی دعا مانگی جاتی ہے وہ خداوند خود اپنی بارگاہ میں قبول فرماتا ہے۔ اس لیے ہمیں رو-رو کر دعا کرنی چاہیے'۔

سیّد قادری سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ 'اس شب کی فضیلت بیان کریں تو صبح ہو جائے گی لیکن ہمیں اتنا سمجھنا ہوگا کہ یہ شب تمام شب سے افضل شب ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'موبائل فون چلا کر ٹی وی دیکھ کر اس شب کو نہیں گزاریں بلکہ اس شب میں عبادت کریں اور اثرات کو گزاریں'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نوجوانوں کو کئی بار سمجھا چکے ہیں کہ وہ اس شب کی اہمیت کو سمجھیں لیکن وہ اپنی بائیک پر گھومتے ہوئے نظر آتے تھے۔ آخر اللہ تعالی نے بتا دیا ہے کہ یہ رات عبادت والی ہے، اس لئے اس بار ہمیں اپنے گھروں پر ہی عبادت کرنی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details