ریاست کا کوٹا شہر ہی کورونا کی زد سے باہر تھا، لیکن ایک 50 برس کے شخص کی موت کے بعد اب یہ شہر بھی کورونا کی زد میں آگیا ہے، اپستال کے ذمہ داران کے مطابق کورونا مثبت مریض کی موت کے بعد اس کی لاش کو پورے احتیاط کے ساتھ مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔
ضلع کوٹا میں اب تک 340 سے زائد افراد کے نمونے لیے جا چکے ہیں، جن میں یہ پہلا کیس ہے، حالانکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ہلاک شدہ شخص کس کورونا مریض کے رابطے میں آیا تھا جس سے وہ کورونا سے متاثر ہو گیا۔
اس کے موت کے بعد سے ہی ضلع انتظامیہ نے کورونا کے پروٹو کال پر عمل آوری کرتے ہوئے پورے بھیم گنج منڈی تھانہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، ساتھ ہی کسی بھی طرح کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی ہے، اس کے علاوہ طبی محکمہ کی ٹیم نے پورے علاقے میں اسکریننگ شروع کر دی ہے۔