ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عاشقان رسول کی جانب سے 12 ربیع الاول کے روز جشن ولادت النبیﷺکے طور پر ہر برس 'جلوس محمدی' نکالا جاتا تھا۔لیکن موجودہ وقت میں کورونا وباء کے مدنظر جے پور کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ایسا ہوگا جب جلوس محمدی نہیں نکالا جائے گا۔
گذشتہ برس 2019 میں جے پور میں متنازعہ اراضی بابری مسجد فیصلہ آنے کی وجہ سے یہ جلوس نہیں نکالا گیا تھا اور موجودہ وقت میں کورونا وباء کے سبب مسلم برادری کی جانب سے یہ بڑا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔
جلوس محمدی انچارج حاجی رفعت کا کہنا ہے کہ حکومت کے ذمہ داروں اور محکموں کے افسران سے مسلسل ہماری میٹنگ ہورہی ہے، جو بھی فیصلہ ان میٹنگ میں لیا جائے گا وہی آخری فیصلہ ہوگا۔اگر جلوس کی اجازت نہیں ملتی ہے تو جے پور کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ایسا ہوگا۔