اردو

urdu

ETV Bharat / city

جواریوں کے گروپ میں بی جے پی رہنما بھی شامل

پولیس کے مطابق یہ تفتیشی کاروائی دوسری کاروائیوں سے مختلف تھی،کیونکہ جس جواریوں کے گروپ کو پولیس نے پکڑا ہے اس میں بی جے پی کے رہنما بھی شامل ہیں۔

By

Published : Sep 8, 2019, 5:45 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:51 PM IST

جواریوں کے گروپ میں بی جے رہنما بھی شامل

ریا ست راجستھان کے شہر جھالاواڑ کے ماسٹر کالونی میں گذشتہ رات پولیس نے چھاپہ ماری کی۔

چھاپہ مار کر پولیس نے ایک مکان سے چھ جواریوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا،جہاں سے پولیس کو تقریباچار لاکھ روپے بھی ملے۔

جواریوں کے گروپ میں بی جے رہنما بھی شامل

پولیس کے مطابق یہ تفتیشی کاروائی دوسری کاروائیوں سے مختلف تھی،کیونکہ جس جواریوں کے گروپ کو پولیس نے پکڑا ہے اس میں بی جے پی کے رہنماء بھی شامل ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ خان پور سے بی جے پی کے سابق رہنما انل جین،و بی جے پی سے او بی سی سیل کے ریاستی نائب صدر ہری پٹیدار سمیت چار دوسرے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جھالاواڑ کے ڈپٹی ایس پی اتل ساہو نے بتا یا کہ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو ایک مخبر کے ذریعے ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے ماسٹر کالونی میں چھاپہ مار کر ان تمام کو گرفتار کیا ہے۔

.

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details