اردو

urdu

ETV Bharat / city

جےپور: حج کے لیے مخصوص فلائٹ - first additional flight

عازمین حج کے لیے پہلی مخصوص فلائٹ 18 جولائی کو جے پور ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

حاجی نجم الدین، جنرل سیکرٹری راجستھان

By

Published : Jul 4, 2019, 6:32 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جےپور سے عازمین حج کے لیے پہلی فلائٹ 18 جولائی کو جے پور میں واقع سانگا نیر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ حاجیوں کی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حاجی نجم الدین، جنرل سیکرٹری راجستھان

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حج کمیٹی کی جانب سے ایک شیڈول جاری کیا گیا تھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ راجستھان سے حج کی پہلی فلائٹ 20 جولائی کو روانہ ہونی تھی، لیکن اب یہ پرواز 18 جولائی کو جے پور سے روانہ ہوگی۔

ذمہ داروں کے مطابق جیسے جیسے ویٹنگ لسٹ کلیئر ہورہی ہے ویسے ویسے حج کمیٹی اپنے فیصلوں میں رد و بدل کررہی ہے۔

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے بتایا کہ پہلی فلائٹ تو 20 تاریخ کو ہی جائے گی، لیکن حاجیوں کی تعداد کے پیش نظر سعودی ایئرلائنز کی جانب سے 18 تاریخ کو اضافی پرواز روانہ ہوگی، انہوں نے بتایا کہ یہ پرواز مکہ کے بجائے پہلے مدینہ جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details