اردو

urdu

ETV Bharat / city

جےپور: تریپورہ میں پُرتشدد واقعات کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج

بنگلہ دیش میں درگا پوجا پنڈال میں پیش آئے پر تشدد واقعات کے خلاف تریپورہ میں ہندو تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے دوران مساجد، دکان اور مسلمانوں کے مکانات پر حملے کئے گئے۔ جس کے خلاف ملک کے متعدد مقامات پر احتجاج کئے جارہے ہیں۔

پی ایف آئی کا احتجاج
پی ایف آئی کا احتجاج

By

Published : Oct 30, 2021, 7:33 AM IST

ریاست راجستھان کے دار الحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی جانب تریپورہ میں ہندو تنظمیوں کی جانب سے مساجد، دکان اور مسلمانوں کے مکان پر حملہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

پی ایف آئی کا احتجاج

جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع قریشی مسلم مسافر خانے کے باہر پی ایف آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ دوران احتجاج پی ایف آئی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور تریپورہ میں جاری مسلمانوں پر ہورہے ظلم و تشدد پر فوراً روک لگے۔

اس کے علاوہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی، یہ ریلی قریشی مسلم مسافر خانے سے روانہ ہوئی اور مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی دفتر پہنچی، اس ریلی میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے۔اور تریپورہ میں جاری پرتشدد واقعات پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پی ایف آئی کے جے پور کے صدر عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں پر تشدد واقعات پیش آرہے ہیں۔ اقلیتوں پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے۔ لیکن وہاں کی پولیس اور حکومت اس پر روک لگانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ اس لئے ہم سڑکوں پر اتر کر انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:صدیق کپن کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا پی ایف آئی نے خیرمقدم کیا

اس احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داران، عہدیداران سمیت دیگر لوگ موجود رہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details