جئے پور میں عوام کے ساتھ ساتھ مسلم تنظیموں اور دیگر انصاف پسند تنظیموں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا، اور مرکزی حکومت، ملک کے وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔
جے پور: جے این یو طلبا کی حمایت میں سڑکوں پر اترے لوگ
جے پور میں جہاں ایک جانب دوپہر کو چار بجے پی یو سی ایل تنظیم کی جنرل سیکریٹری کویتا سریواستو کی قیادت میں کثیر تعداد میں طلباء اور الگ الگ مذہب کے لوگوں نے حصہ لے کر گاندھی سرکل پر احتجاجی مظاہرہ کیا، تو وہیں دوسری جانب رات کو عشاء کی نماز کے بعد کربلا میدان میں مسلم برادری کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جئے پور کربلا میدان میں مسلموں کا جے این یو طلبا کے لیے اظہار یکجہتی
دونوں ہی مظاہروں میں ایک ہی درخواست کی گئی کہ جو جے این یو میں معاملہ ہوا ہے، اس معاملے کی جانچ کروائی جائے اور جو بھی ملزم ہیں ان پر سخت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:'نقاب پوش غنڈوں نے نہ مرزا کو بخشا اور نہ سوریہ پر رحم کھایا'
یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ملک کے حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور مرکزی حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مظاہرے مین شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہماری بات نہیں سنتی ہے تو آنے والے وقت میں بڑی مہم بھی چلائی جائے گی۔
جے پور: جے این یو طلبا کی حمایت میں سڑکوں پر اترے لوگ پی یو سی تنظیم جنرل سیکرٹری کویتاسریواستو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے درمیان کہا کہ 'جس طریقے سے جے این یو میں پولیس کے اشارے پر ملزم گھوم رہے تھے اس کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ پولیس کا استعمال خون خرابوں اور غنڈوں کو حفاظت دینے کے لیے ہورہا ہے۔ امت شاہ نے ملک کا ماحول خراب کر رکھا ہے۔ ہم جے این یو کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے ہیں اور اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔