بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے مختلف مقامات کا ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جائزہ لیا، جس میں سامنے آیا کہ عوام ماسک کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ جن دکانوں کو سماجی دوری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، ان دکانوں پر سماجی دوری کا نام و نشان نظر نہیں آرہا ہے۔
جےپور: کورونا سے متعلق حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - بنا ماسک گھوم رہے لوگ
عالمی وبا کورونا کا قہر راجستھان میں کم ہونے کی وجہ سے اب راجستھان کو دھیرے دھیرے ان لاک کیا جا رہا ہے لیکن راجستھان کے عوام لاپرواہ نظر آ رہے ہیں۔
جےپور: لوگ کر رہے ہیں حکومت کے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی
ایک گاڑی میں سیٹ کے مقابلے میں کم لوگوں کو گاڑی میں بٹھانے کی ہدایت حکومت کی جانب سے دی گئی تھی لیکن گاڑیوں میں سیٹوں کے مقابلے زیادہ لوگ نظر آرہے ہیں۔
دکان بند کرنے کا وقت شام کو چار بجے مقرر کیا گیا ہے لیکن چار بجے کے بعد بھی کئی دکانیں کھلی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ حالانکہ پولیس اپنا کام مستعدی کے ساتھ کر ہی ہے اور شام چار بجے کے بعد گھوم رہے لوگوں کو گھومنے سے روک رہی ہے۔ اگر عوام گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کریں گے تو آگے چل کر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔