اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: پیرا ٹیچرز کا مہا پڑاؤ ختم، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان - مہا پڑاؤ کے خاتمے کا اعلان

راجستھان کے دار الحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر یکم نومبر سے مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشاکرمیوں کی جانب سے مستقل ملازمت کے مطالبہ پر جاری ’مہا پڑاؤ‘ کو ختم کر دیا گیا۔

جے پور: مہا پڑاؤ ختم دھرنا رہے گا جاری، احتجاجی پیرا ٹیچرس کا اعلان
جے پور: مہا پڑاؤ ختم دھرنا رہے گا جاری، احتجاجی پیرا ٹیچرس کا اعلان

By

Published : Nov 6, 2021, 9:51 PM IST

Updated : Nov 6, 2021, 9:58 PM IST

راجستھان کے جے پور میں احتجاج کر رہے پیرا ٹیچرز کے سربراہ شمشیر بھالو خان نے مہا پڑاؤ کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہیں راجستان حکومت کے خلاف 15 اکتوبر سے جاری غیرمعینہ مدت کا دھرنا جاری رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔

جے پور: مہا پڑاؤ ختم دھرنا رہے گا جاری، احتجاجی پیرا ٹیچرس کا اعلان

وہیں اس پورے معاملے کو لے کر شمشیر بھالو خان نے کہا کہ راجستھان حکومت سے مستقل ملازمت کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم نومبر سے مہا پڑاؤ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا آج اس کا اختتام ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جو دھرنا پروگرام چل رہا ہے وہ مسلسل جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مہا پڑاؤ میں شرکت کرنے والے تمام احتجاجی اب اپنے اپنے علاقوں کے ارکان اسمبلی کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر حکومت کی جانب سے توجہ نہیں دی جاتی تب تک ہم لوگ جے پور کے شہید اسمارک سے واپس نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز کو مستقل کرنے کا معاملہ، حکومت سے بات چیت کا نتیجہ نہیں نکلا

واضح رہے کہ مستقل ملازمت کے مطالبہ پر 15 اکتوبر سے جے پور کے شہید اسمارک پر مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشاکرمیوں کی جانب سے غیر معینہ دھرنا دیا جا رہا ہے تاہم حکومت پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے یکم نومبر سے مہا پڑاؤ کا آغاز کیا گیا تھا۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 9:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details