اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک اور مثال - muslims welcome kanwar yatra

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اصلی بھارت کی تصویر دیکھنے کو ملی، جہاں مسلمانوں نے کانوڑ یوں کا پھولوں سے استقبال کیا۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال

By

Published : Aug 5, 2019, 12:13 PM IST

ایک طرف کچھ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں ہندو مسلم کے درمیان اختلافات پیدا کر کے انہیں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں تو وہیں دوسری جانب جے پور میں مسلمانوں نے کانوڑ یاتریوں کا پھولوں سے استقبال کرکے فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی۔

مسلمانوں نے کانوڑ یوں کا پھولوں سے استقبال کیا
دراصل گذشتہ روز جے پور میں ہندو سماج کی جانب سے کانوڑ یاترا نکالا گیا، جب یہ یاترا جے پور کے مسلم علاقہ بھٹہ بستی میں پہنچی تو یہاں پر مسلمانوں نے یاتریوں کا پھولوں سے استقبال کیا، اس دوران یاتریوں نے مسلم برادری کے لوگوں سے گلے مل کر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر پپو قریشی اور عبداللطیف سورگر نے کہا کہ ایسے وقت میں اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کا مقصد ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو آج ہمارے ملک میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کی ان کی تعداد بہت ہی ہے کم ہے، جو ملک میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں ،جبکہ ایسے افراد کی تعداد زیادہ ہے جو ملک میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر یقین رکھتی ہے'۔

کانوڑ یاترا میں شامل ایک شخص نے کہا کہ مسلمانوں نے جو کیا وہ قابل تعریف ہے اور اتحاد کا ایک نمونہ ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details