اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: طلبا کو نماز پڑھنے سے روکنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے - طلبا کو نماز پڑھنے سے روکنے

وزیراعلیٰ کو لکھے گے خط میں لکھا گیا کہ جس طرح سے نماز پڑھنے سے طلبہ کو روکا گیا ہے، اس سے صاف طور پر نائب پرنسپل آر این شرما کے ذہن کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے‘۔

جے پور: طلبا کو نماز پڑھنے سے روکنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے
جے پور: طلبا کو نماز پڑھنے سے روکنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے

By

Published : Nov 14, 2021, 10:44 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع راجستھان کالج میں طلبہ کو نماز نہیں پڑھنے دینے کا معاملہ اب طول پکٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ جی ہاں اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ این ایس یو آئی اور اے بی وی پی کے ساتھ ساتھ میں اب دیگر مسلم تنظیمیں بھی میدان میں اترچکی ہیں، باقاعدہ مسلم تنظیموں کی جانب سے پورے معاملے کو لے کر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا گیا۔

طلبا کو نماز پڑھنے سے روکنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے

مسلم تنظیموں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو لکھے گے خط میں لکھا گیا کہ جس طرح سے نماز پڑھنے سے طلبہ کو روکا گیا ہے، اس سے صاف طور پر نائب پرنسپل آر این شرما کے ذہن کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے‘۔ اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان مسلم پریشد کے ریاستی صدر یونس چوپدار نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھا گیا ہے، اگر اس معاملے پر کارروائی نہیں کی گئی تو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

طلبا کو نماز پڑھنے سے روکنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں طلبہ کو نماز پڑھنے سے روکا جارہا تھا۔ اس معاملہ میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details