اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: ہاتھرس معاملے میں گرفتار کارکن کو رہا کرنے کا مطالبہ - ہاتھرس معاملہ

گزشتہ سال اترپردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کی عصمت دری کر قتل کر دینے کی خبر کو کور کرنے پہنچے کئی صحافیوں کو یوگی سرکار نے گرفتار کر جیل میں ڈال رکھا ہے، اس سے ناراض کیمپس پرنٹ آف انڈیا کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کر انہیں کرنے کی مانگ کی۔

rj_jp_ah campus_04_spc_bite01_7204840
rj_jp_ah campus_04_spc_bite01_7204840

By

Published : Oct 5, 2021, 10:46 AM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقہ میں واقع مسلم مسافر خانے کے باہر کیمپس پرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ہاتھرس کی دردناک خبر کے معاملے میں اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ اور جم کر نعرے بازی کی گئی۔

ویڈیو دیکھیے
کیمپس پرنٹ آف انڈیا کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اترپردیس کے ہاتھرس میں ہوئے معاملے میں جن کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کو رہائی کیا جائے۔ اس دوران کسی طرح سے ماحول خراب نہیں ہو اس کے لیے پولیس کی تعیناتی کی گئی تھی۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے جے پور صدر انضمام خان نے بتایا کہ اترپردیس کے ہاتھرس میں ہوئے دلت لڑکی کی عصمت دری معاملے میں ہمارے کارکنان کو بلا وجہ بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اتر پردیش پولیس سے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے تمام کارکنوں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:'ریٹ کے امتحان میں گڑبڑی کرنے والے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا'

سڑک پر پیدل چل رہے کسانوں کو کار نے روندا، ویڈٰیو وائرل

اترپردیش کے ہاتھرس میں گزشتہ سال ایک دلت لڑکی کی عصمت دری کر اس کا قتل کر دیے جانے کے بعد سوالوں میں گھیری اترپردیش پولیس نے کئی لوگوں کی گرفتاری کے علاوہ صحافی صدیقی کپپن کو بھی جیل میں ڈال رکھا ہے، جس کی رہائی کے لئے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details