ریاست راجسھتان کے شہر جے پور میں اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیز رضوی کے خلاف مسلم تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
دراصل وسیم رضوی کی جانب سے تحریر کردہ ایک کتاب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں نازیبا جملے لکھے گئے ہیں۔ اس معاملے پر جے پور کی مسلم تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔
مسلم تنظیمیوں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی، صدر جمہوریت سمیت متعدد ریاستوں کے وزراء اعلی کو خطوط بھی لکھے گئے۔ اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وہیں اس معاملہ پر غوث اعظم فاؤنڈیشن کے قومی صدر مفتی سیف اللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں ملک کی حالات خراب کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، جہاں جہاں پر امن وامان قائم ہیں وہاں کی فضا کو مکدر کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ہم لوگ کسی طرح سے ماحول خراب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وسیم رضوی اور نرسنگھانند ہمیشہ ہی نفرت کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:جےپور: تریپورہ میں پُرتشدد واقعات کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کی جانب سے ایک کتاب لکھی گئی ہے اور کتاب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی ہے۔ نبی کے نام کی توہین ہم برداشت نہیں کریں گے۔ اس لئے ہم ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیم رضوی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ ملک کا امن و امان قائم رہ سکے۔