جئے پور: ریاستی حکومت اور کانگریس پارٹی سمیت ہندو، مسلم اور دیگر سماجی تنظیموں نے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
عموماً جئے پور کے بازار میں 10 بجے تک کاروباری سرگرمیاں شروع ہوجاتی تھیں لیکن آج بھارت بند کے دوران بازار میں پوری طرح سے سناٹا دیکھا گیا۔ دکانوں میں تالے لگے ہوئے نظر آئے، اناج منڈیوں کے دروازے پر بھی تالے نظر آئے۔
مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے سڑکوں پر اتر کر اپنا احتجاج درج کیا اور کھولی دکانوں کو بند کرنے کی اپیل کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ 'وہ لوگ زرعی قوانین کے خلاف ہیں اور مرکزی حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ متنازع زرعی قوانین بھارت کے فوڈ سپلائی کو متاثر کرے گی اور کسانوں کو ان کی فصل کی صحیح قیمت نہیں ملے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت نئے متنازع زرعی قوانین کو واپس لے'۔