بھلے ہی جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے انڈر19 ورلڈ کپ کے آخری مقابلے میں بھارت فتح سے ہمکنار نہیں ہو سکا، لیکن ریاست راجستھان کے دوکھلاڑیوں نے راجستھان کا نام بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔
راجستھان کا ہی نہیں پورے بھارت کا نام روشن کیا روئی بشنوئی اور آکاش چودھری، یہ دونوں ہی کھلاڑی عمدہ مظاہرے کے بعد گزشتہ شب دارالحکومت جے پور پہنچے۔ یہاں انہوں نے ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے بھی ملاقات کی اور اس کے بعد راجسھتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفتر بھی پہنچے اور یہاں پر اپنے خیالات کا اظہار میڈیا کے ساتھ کیا۔
دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم بھلے ہی آخری میچ میں شکست کھا گئے لیکن جو کمزوری ہے انہیں ہم آنے والے دنوں میں دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں ریڈیو خریدنے کے لیے لائسنس بھی ضروری تھا؟
آرسی اے کے ریاستی صدر ویبھو گہلوت کا کہنا ہے کہ ہم نے ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی ہے اور انہیں یہ بتایا ہے کی نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے اسکولی سطح سے ہی ٹورنامنٹ کروایا جائے جس سے اور بھی کھلاڑی ہمارے سامنے نکل کر باہر آ سکیں گے۔