اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بھارت کو بھی طالبان سے مذاکرات شروع کرنی چاہیے'

افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد راجستھان کی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کا خیال ہے کہ افغانستان سے بہتر تعلقات کے لیے بھارت کو بھی طالبان سے مذاکرات شروع کرنا چاہیے کیونکہ ماضی میں بھارت کے افغانستان سے کافی اچھے تعلقات رہے ہیں۔

PFI District President Imran Khan and Jamaat-e-Islami India State President Nazimuddin
پی ایف آئی کے ضلع صدر عمران خان اور جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر ناظم الدین

By

Published : Aug 19, 2021, 7:24 AM IST

بیس برس بعد افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد ہر کوئی اپنے رد عمل کا اظہار کررہا ہے۔ کوئی طالبان کے حق میں بیان دے رہا ہے تو کوئی طالبان کے پرانے طرز حکومت کو یاد کرکے تنقید کررہا ہے۔

وہیں دوسری جانب افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد چین اور روس نے واضح طور پر طالبان کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا ہے لیکن بھارت کی جانب سے ایسی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے جس سے معلوم ہو سکے کہ بھارت طالبان کو کس نظریے سے دیکھتا ہے۔

پی ایف آئی کے ضلع صدر عمران خان اور جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر ناظم الدین

ریاست راجستھان کے پی ایف آئی کے ضلع صدر عمران خان کا کہنا ہے کہ 'ماضی میں بھارت کے افغانستان سے سیاسی تعلقات کافی بہترین رہے ہیں، لیکن جس طرح سے افغانستان پر طالبان نے اپنی حکومت قائم کر لی ہے اس لیے اب بھارت کو ایک نئے سرے سے سوچنا پڑے گا اور بہتر تعلقات کے لیے بھارت کو طالبان سے مذاکرات شروع کرنی چاہیے'۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban Viral Video: فتح کے بعد طالبان ارکان کا تفریحی ویڈیو وائرل

جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر ناظم الدین کا کہنا ہے کہ 'افغانستان کی موجودہ صورت حال بہتر ہے، جس طرح سے وہاں پر گزشتہ بیس برس میں کچھ طاقتیں قبضہ کی ہوئی تھی اب ان سے افغانستان آزاد ہوچکا ہے، اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے ملک کی حکومت وہاں کے حالات کو مزید بہتر بنانے کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کرے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details