اردو

urdu

جے پور: بی جے پی رکن اسمبلی کی گاڑی سے بیگ لے کر چور فرار

چوری کا واقعہ راجستھان کے جالور سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جوگیسور گرگ کے ساتھ پیش آیا، بتایا جارہا ہے کہ جب رکن اسمبلی کھانا کھانے کے لئے جے پور کے مرزا اسماعیل روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے وہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے، اسی دوران چوروں نے ان کی گاڑی کا کانچ توڑ کر سیٹ پر رکھا اور بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

By

Published : Sep 23, 2021, 10:45 PM IST

Published : Sep 23, 2021, 10:45 PM IST

رکن اسمبلی کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور بیگ لے کر فرار
رکن اسمبلی کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور بیگ لے کر فرار

جے پور میں چوروں کے حوصلے کافی بلند نظر آرہے ہیں، اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج جے پور کے مرزا اسماعیل روڈ پر کھڑی ایک رکن اسمبلی کی گاڑی سے ان کا بیگ چوری ہوگیا۔

بی جے پی رکن اسمبلی کی گاڑی سے بیگ لے کر چور فرار

چوری کا واقعہ راجستھان کے جالور سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جوگیسور گرگ کے ساتھ پیش آیا، بتایا جارہا ہےکہ جب رکن اسمبلی کھانا کھانے کے لئے جے پور کے مرزا اسماعیل روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے وہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے، اسی دوران چوروں نے ان کی گاڑی کا کانچ توڑ کر سیٹ پر رکھا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

رکن اسمبلی کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس پورے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد سے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

وہی اس معاملے کے پیش نظر رکن اسمبلی جوگیشور گرگ کا کہنا ہے کہ 'میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کے لیے مرزا اسماعیل روڈ پر واقع نٹراج ریسٹورنٹ پہنچا اس دوران میری گاڑی باہر کھڑی تھی، جب میں کھانا کھاکر واپس باہر آیا تو پتا لگا کہ گاڑی کا کانچ ٹوٹا ہوا ہے، جس کے بعد میں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچی۔

مزید پڑھیں:متھرا: جنسی زیادتی کے ملزم کو 25 سال کی سزا

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں بیگ رکھا ہوا تھا اس میں ایک لیپ ٹاپ اور میرے ضروری کاغذات تھے جو چوری ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ راجستھان میں پولیس کا اقبال ختم ہوچکا ہے، میری گاڑی کے دونوں طرف 'ممبر پارلیمنٹ' لکھا ہوا تھا، اس کے باوجود گاڑی میں چوری ہوئی، اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ راجستھان پولیس کتنی لاپرواہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details