مدرسہ پیرا ٹیچرس کی اہم میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ ماہ اگست میں دارالحکومت جے پور میں ریاستی سطح کا اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس اجلاس میں راجستھان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے متعلق تیاری کی جائے گی۔
مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران نے بتایا کہ ہم لوگ ایک لمبے عرصے سے ملازمت کو مستقل کرنے کی راجستھان حکومت سے یہ فریاد کررہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے کئی بار جھوٹے دلاسے دیئے گئے۔