اردو

urdu

By

Published : Sep 3, 2021, 10:50 PM IST

ETV Bharat / city

ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی کے خلاف استغاثہ کی منظوری کے حکم کو منسوخ کردیا

راجستھان ہائی کورٹ کے جج پشپندر سنگھ بھاٹی نے ناگور کے تاوسر میں بنجارہ بستی معاملہ میں ملزم بنائے گئے راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی) کے دو اراکین اسمبلی کے خلاف استغاثہ کی منظوری واپس لینے کا حکم آج منسوخ کردیا۔

ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی کے خلاف استغاثہ کی منظوری کے حکم کو منسوخ کردیا
ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی کے خلاف استغاثہ کی منظوری کے حکم کو منسوخ کردیا

عدالت نے اس کے ساتھ ہی ناگور کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کو اس معاملہ میں قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ عدالت کے فیصلہ کے بعد آر ایل پی کے اراکین اسمبلی پکھراج گرگ او ر اندرا باوری کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ نجارہ بستی معاملہ میں ریاستی حکومت نے اس سال 20فروری کو ایک ہدایت نکال کر دونوں اراکین اسمبلی پکھراج گرگ اور اندرا باوری کے خلاف استغاثہ کی منظوری واپس لے لیا تھا۔ اس معاملہ میں ایک ملزم دیوا رام کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راجستھان: پانچ ماہ بعد اسکول اور کالج میں رونق

اس درمیان ریاستی حکومت نے اس معاملہ میں اپنا موقف رکھنے کے لئے اے اے جی فرزند علی کی جگہ پر کسی دیگر ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کو ذمہ داری سونپ دی۔ اس سے ناراض ہوکر فرزند علی نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کا عہدہ چھوڑ دیا اور جمعہ کوکورٹ میں حاضر رہنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details