راجستھان کے چورو میں دو ٹرک میں تصادم کے بعد آتشزدگی میں 2 افراد زندہ جل گئے ہیں، جبکہ دیگر کئی لوگوں کے بھی ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
قومی شاہراہ 52 پر جمعہ کی شام دو ٹرکوں کی آپس میں زبردست ٹکر ہو گئی، تصادم کے بعد دونوں ٹرکوں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی خوفناک ہوگئی کہ کوئی بھی اس آگ کو نہیں بجھاسکا۔ اس دوران ٹرک میں سوار دو افراد زندہ خاکستر ہو گئے۔ اسی کے ساتھ ہی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
آتشزدگی اتنی خوفناک ہوئی کہ دونوں ٹرک دیکتھے ہی دیکھتے خاکستر ہو گئے اور پولیس وہاں موجود رہ کر بھی ٹرکوں کے قریب نہیں جا سکی۔ اس حادثے نے وسائل کی کمی اور انتظامیہ کی ناکامی کو بھی ظاہر کیا ہے۔ قومی شاہراہ پر حادثات میں مسلسل اضافے کے باوجود انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا ہے، تاکہ حادثات کے فوری بعد امدادی اور بچاؤ کے کام شروع کیے جاسکیں۔