اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: مدرسہ بورڈ ایکٹ پاس ہونے سے پیرا ٹیچرز میں خوشی - passing of madrasa board act

پیر کے روز راجستھان کی اسمبلی میں مدرسہ بورڈ ایکٹ پاس کیا گیا، راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ کے پاس ہونے کے بعد ریاست کے مدرسوں میں ہندی انگریزی اور دیگر مضامین پڑھانے والے مدرسہ پیرا ٹیچر میں خوشی پائی جا رہی ہے۔

راجستھان: مدرسہ بورڈ ایک پاس ہونے سے پیرا ٹیچرز میں خوشی
راجستھان: مدرسہ بورڈ ایک پاس ہونے سے پیرا ٹیچرز میں خوشی

By

Published : Aug 25, 2020, 9:02 AM IST

مدرسہ پیرا ٹیچر کی خوشی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راجستھان بھر کے مدرسہ میں پڑھانے والے تمام پیرا ٹیچر ریاستی حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج ان کی ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

راجستھان: مدرسہ بورڈ ایک پاس ہونے سے پیرا ٹیچرز میں خوشی

اس ایکٹ پاس ہونے کے بعد راجستھان مدرسہ ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ جو ریاستی اسمبلی میں پاس کیا گیا ہے اس کے لیے ہم راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد، وزیراعلی اشوک گہلوت اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران کے مطابق راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ پاس کرنے کا مطالبہ گذشتہ کئی برس سے کیا جا رہا تھا، اس کے علاوہ ہمارا یہ بھی مطالبہ تھا کہ ہم تمام لوگوں کو پرمانینٹ کیا جائے۔

پیرا ٹیچرز تنظیم کے صدر اعظم خان پٹھان کا کہنا تھا کہ ہمیں جس طرح سے چاہے پرماننٹ کیا جائے لیکن اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان بھر کے مدرسہ میں پڑھانے والے مدرسہ پیرا ٹیچر گزشتہ کافی برس سے راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ پاس کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، جو کہ اشوک گہلوت حکومت نے ان کے مطالبے کی گزشتہ روز تکمیل کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details