اردو

urdu

ETV Bharat / city

حنیفہ قریشی کا وزیراعلی سے انصاف کا مطالبہ - راجستھان

جے پور کی رہنے والی یہ وہی حنیفہ قریشی ہیں جن کے شوہر اشفاق ٹائر والا کا انتقال عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے دوران عوام کی خدمت کرتے ہوئے ہوگیا تھا۔

حنیفہ قریشی کا وزیراعلی سے انصاف کا مطالبہ
حنیفہ قریشی کا وزیراعلی سے انصاف کا مطالبہ

By

Published : Feb 8, 2021, 11:43 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی رہنے والی حنیفہ قریشی کی آنکھوں سے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے، زبان کھلتی ہے تو صرف آہ نکلتی ہے، اس خاتون کو کیا پتا تھا کہ شوہر کے انتقال کے بعد اپنے ہی پرائے ہو جائیں گے، کچھ ایسی ہی داستان ہے حنیفہ قریشی کی۔

حنیفہ قریشی کا وزیراعلی سے انصاف کا مطالبہ

حنیف قریشی ایک ایسی خاتون جسے گھر سے نکال دیا گیا ہے، یہ خاتون آج در در بھٹک کر انصاف کے لیے بھیک مانگ رہی ہے، جس کی فریاد کہیں نہیں سنی جارہی ہے تو انہوں نے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور اشوک گہلوت کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔

حنیفہ قریشی ہیں کو کیا پتا تھا کہ جب ان کے شوہر کا انتقال ہو جائے گا تو ان کو ناجائز پریشان کیا جائے گا۔

حنیفہ قریشی کا وزیراعلی سے انصاف کا مطالبہ

دراصل اشفاق ٹائروالا نے دو شادیاں کی ہیں جن میں ایک حنیفہ قریشی بھی ہیں، حنیفہ قریشی نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے اپنے شوہر کی پہلی بیوی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جو ان کے شوہر کی پہلی بیوی ہے وہ میرے اوپر بلا عذر کارروائی کروا کر میرے شوہر کی بیش قیمتی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہیں اور اس کا پولیس ساتھ دے رہی ہے اور دباؤ میں آکر میرے اوپر ہی کارروائی کر رہی ہے جو غلط بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے اوپر راضی نامہ کو لے کر دباؤ بنایا جارہا ہے، اور آج میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوچکی ہوں لیکن میری کہیں پر بھی کوئی سماعت نہیں ہو رہی ہے'۔

حنیفہ قریشی ہیں جن کے شوہر اشفاق ٹائر والا کا انتقال عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے دوران عوام کی خدمت کرتے ہوئے ہوگیا تھا

انہوں نے کہا کہ 'اس لیے میں وزیراعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کروں گی کہ میری جانب توجہ دی جائے اور مجھے انصاف دیا جائے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میری جانب سے بھی پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے لیکن کوئی کاروائی پولیس کی جانب سے نہیں کی جارہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details