بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر حاجی جمال صدیقی نے راجستھان پہنچ کر آج اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کی زیارت کی اور شام میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس میں جمال صدیقی نے کہا کہ میرا ٹارگیٹ وزیراعظم نریندر مودی کا نعرہ 'سب کا ساتھ سب کی وکاس، سب کا بھروسہ' ہے۔
انہوں نے کہا کہ' مر کزی حکومت سبھی کو ساتھ لے کر ترقی کر رہی ہے، ایسے میں ہم لوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اقلیتی طبقہ جو آج ترقی سے دور ہے اسے بھی ترقی کی راہ پر لائیں۔ کیوں کہ سابقہ حکومتوں نے دیگر اقلیت کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو محض ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے'۔
صدیقی نے کہا کہ' ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سبھوں کو ساتھ لے کر چلیں اور سبھوں کو ترقی کی راہ پر لائیں، وہیں جے پور انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ' بی جے پی جو بھی مناسب امیدوار ہوں گے انہیں اس بار ٹکٹ دے گی۔