ریاست راجستھان کی حکومت مدرسوں کو بہتر بنانے کے لیے بجٹ دے رہی ہے۔ یہ اعلان ریاستی اقلیتی وزیر صالح محمد کی جانب سے کیا گیا ہے۔ باقاعدہ اس پورے معاملے کو لے کر ریاستی مدرسہ بورڈ دفتر کی جانب سے ایک پریس نوٹ بھی جاری ہوا ہے۔
مدرسوں کی ترقی کےلیے حکومت نے دیا بجٹ
اس پریس نوٹ میں تمام ان باتوں کو ذکر ہے جس کے لیے بجٹ پاس کیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق بجٹ کے ان پیسوں سے مدرسوں میں کلاس روم بیت الخلاء اور خصوصی کمرے تعمیر کروائے جا سکتے ہیں۔
راجستھان: مدرسوں کی ترقی کےلیے حکومت نے دیا بجٹ یہ بجٹ کی رقم انہی مدرسوں کو ملے گی جو مدرسہ بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2019 کے بجٹ میں مدرسوں کو لے کر وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی جانب سے یہ بڑا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت اب وہ یہ پیسہ مدرسوں کو دیا جائے گا۔
پریس نوٹ کے مطابق 90 فیصد رقم حکومت کی جانب سے دی جائے گی اور 10 فیصد مدرسہ کمیٹی کی جانب سے ضلع اقلیتی دفتر پر جمع کروانی ہوگی اس کے بعد ہی حکومت کی طرف سے رقم دی جائے گی۔
پہلے درجے سے پانچ درجے تک کے مدرسوں کو 15 لاکھ اور آٹھویں درجہ تک کے مدرسوں کو 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر اس پورے معاملے کو لےکر آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے۔