کوٹلہ کے سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سبھی صفائی ملازمین ایک جنگجو کی طرح کام کررہے ہیں، ملازمین دن رات شہر اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کوشاں ہیں، ایسی صورت میں ان سبھی کا محفوظ رہنا انہتائی ضروری ہے۔
راجستھان: سابق رکن اسمبلی کی صفائی ملازمین میں ماسک تقسیم - تقسیم ماسک
ریاست راجستھان کے ضلع کوٹا کے سانگود اسمبلی حلقے کے سابق رکن اسمبلی ہیرا لال نے بلدیہ ملازمین کے درمیان ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیا، ساتھ بی جے پی کے کارکنان سے سانگود نگر کا بھی حال دریافت کیا، اور ان سبھی سے اس مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی۔
راجستھان: سابق ایم ایل نے صفائی ملازمین کو دیا ماسک اور سینیٹائزر
واضح رہے کہ لوک سبھا کے اسپیکر اور مقامی رکن پارلیمان اوم برلا کے حکم پر پورے علاقے میں صفائی ملازمین کے درمیان ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی لوگوں کو معاشرتی فاصلہ بنانے، ماسک کے استعمال کرنے سمیت غیر ضروری گھر سے نہیں نکلنے کا پیغام بھی دیا جا رہا ہے۔