پولیس کے مطابق اتوار کی شام تقریبا ساڑے چھ بجے ٹوگاواس اور بوچاواس کے درمیان پک اپ اور ٹرک کے مابین زبردست سڑک حادثے میں دو خواتین اور ایک لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ شدید زخمی ایک خاتون سمیت دو لوگوں نے جے پور کے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس نے بتایا کہ' ہریانہ کے ضلع بھیوانی کے بہل قصبے کے رہنے والے لوہار کنبے کے یہ لوگ اپنے کسی رشتے دار کی موت ہونے پر چورو ضلع کے روپلی سر گئے تھے۔ ان کے ساتھ بہل قصبے کے جاٹ کنبے کے تین سے چار افراد تھے، ان میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ چورو ضلع میں ددریوا سے چار افراد پِک اپ میں سوار ہوئے تھے۔ حادثے میں کلاوتی لوہار، بھتے ہری دیوی اور مونو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔