ریاست راجستھان میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ روزانہ کورونا وائرس Corona Virus متاثر ہورہے ہیں۔
25 دسمبر کو بزرگوں میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ زیر علاج تھے۔
اومیکرون سے انتقال کے بعد پورے راجستھان کے محکمہ صحت میں تشویش لہر دوڑ گئی ہے۔
پورے علاقے میں محکمہ صحت کی جانب سے سروے کروایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان کے ادیپور علاقہ میں اب تک تین افراد اومیکرون سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جن کا علاج جاری ہے۔
اس معاملے کو لے کر علاقہ کے سی ایم ایچ او کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے پروٹوکول پر عمل کروائیں گے۔