اسٹیٹ نرسنگ کالج کے صدر ونود مینا کے مطالبے اور طلباء کے ذریعہ سی ایم ایچ او آفس پر زبردست احتجاج کے بعد طبی محکمہ دباؤ میں آیا، اس کے بعد رپورٹ درج کرنے کا راستہ صاف ہوا۔ سروے میں لگے ریاستی نرسنگ کالج کے طلبا اپنی حفاظت کے مطالبہ کرنے پراڑ گئے۔
طبی عملے سے بدسلوکی پر 25افراد پر مقدمہ درج
راجستھان کے ضلع اجمیر کے رام گنج تھانہ علاقہ میں طبی عملے سے بدسلوکی معاملے میں پولیس نے 25 افراد کے خلاف سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔
درحقیقت کل رام گنج تھانہ علاقہ کے چشتی نگر میں میڈیکل ٹیم جب سروے کے لئے پہنچی تو خاص برادری کے افراد نے غیر ذمے دارانہ حرکت کرتے ہوئے ٹیم کے ساتھ بد سلوکی کی۔ جس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ اس کی وجہ سے میڈیکل ٹیم تناؤ میں آگئی اور بعد میں سی ایم ایچ او آفس پر احتجاج کیا۔ نرسنگ کے یہ تمام لوگ سکیورٹی کے مطالبے پربضد تھے اور دیر شام 25 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی۔
دوسری طرف اجمیر درگاہ انجمن کے سکریٹری وحید حسین انگارا نے مسلم اکثریتی علاقوں کے اپنی تنطیم سے وابستہ افراد کے علاوہ تمام لوگوں سے میڈیکل ٹیم کے سروے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ ہر ایک کی جان بچانے میں مصروف ہے۔ ایسی حالات میں اگر میڈیکل ٹیم آتی ہے تو ان کے ساتھ سبھی تعاون کریں۔