جے پور: ریاست راجستھان کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ جو پانچویں بورڈ امتحان دے رہے ہیں ان کو کسی طرح سے کوئی فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن جو طلبہ اگر مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور وہ پانچویں درجے کا بورڈ امتحان دے رہا ہے تو اس کو 40 روپے فیس جمع کرانی ہوگی۔ باقاعدہ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو لے کر جو فیس جمع کروانی ہے اس کو لے کر محکمہ تعلیم کی جانب سے آرڈر بھی جاری کیے گئے، واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی جانب سے پہلی مرتبہ مدرسوں میں پڑھنے والے طلبہ کو لے کر اس طرح کی فیس کو لے کر حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ Fees being collected from madrassa students in Rajasthan۔
وہیں جس طرح سے محکمۂ تعلیم کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے بعد راجستھان کے مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے راجستھان کی کانگریس حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہیں کے پانچویں درجے کے بورڈ امتحان کولے کر جس طرح کا حکم محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم نامہ کی ہم لوگ مخالفت کرتے ہیں۔ اس طرح کے آرڈر جاری ہونے کے بعد سے مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔