اردو

urdu

ETV Bharat / city

Electedtion of Chairman in Rajasthan Waqf Board: راجستھان وقف بورڈ میں چیئرمین کا انتخاب - راجستھان مسلم بورڈ کے اراکین میں اہم میٹنگ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پورمیں راجستھان مسلم وقف بورڈ Rajasthan Muslim Waqf Board دفترمیں وقف بورڈ چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔

راجستھان وقف بورڈ میں چیئرمین کا انتخاب
راجستھان وقف بورڈ میں چیئرمین کا انتخاب

By

Published : Jan 17, 2022, 2:55 PM IST

چیئرمین انتخاب کو لے کر راجستھان مسلم بورڈ کے جو نو اراکین میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی اس میٹنگ کے بعد ڈاکٹر خانو خان بودھوالی Dr. Khanu Khan Bodhwali نے چیئرمین کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی۔

راجستھان وقف بورڈ میں چیئرمین کا انتخاب

فی الحال ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کے علاوہ کسی دیگر اراکین نے اپنی نامزدگی داخل نہیں کی ہے اس لئے ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا چیئرمین بننے کا اعلان کچھ ہی وقت میں کر دیا جائے گا۔

اس انتخاب کو لے کر انتخابی افسر انتر سنگھ نہرا کا کہنا ہیں کہ صبح گیارہ بجے سے چیئرمین کے لیے نامزدگی داخل ہوگئی اور دوپہر بعد میں چیئرمین کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Rajasthan Waqf Board:راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب


راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر میں رکن پارلیمنٹ کوٹہ سے عاشق علی ٹاک، رکن اسمبلی کوٹے سے رفیق خان، بار کونسل کوٹے سے شاہد علی، متولی کوٹے سے یوسف اور شبیر احمد، شیعہ عالم کے طور پر رانا زیدی، سنی عالم کے طور پر ریشمہ، اور اے ایس افسر کے طور پر اسلم شیر خان راجستھان مسلم وقف بورڈ کے رکن ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details