ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دستک دینے کے بعد ریاست کے تمام مذہبی مقامات کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن چند روز قبل حکومت کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں 7ستمبر سے مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکومت کی نئی ایڈوائزری کے مطابق دارالحکومت جے پور کے مختلف مذہبی مقامات پر لگے ہوئے تالوں کو کھول دیا گیا ہے، جے پور میں واقع تاریخی جامع مسجد میں نمازیوں کے لیے حکومتی ایڈوائزری کے مطابق تمام بندوبست کیے گئے، سماجی فاصلے کا خیال کرتے ہوئے نماز کے دوران صف بندی کے لیے پیلے رنگ کا نشان لگایا گیا، مسجد میں داخل ہونے سے قبل ہی تمام نمازیوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہیں۔