رجستھان کے وزیر برائے توانائی اور واٹر سپلائی ڈاکٹر بی آر ڈی کلا نے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے سبھی سے غریبوں کے فلاح بہبود، ناخواندگی اور عدم مساوات کو دور کرنے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔
ڈاکٹر کلا نے یہ بات راجیو گاندھی جینتی-قومی سدبھاونا دوس کے موقع پر یہاں جواہر سرکل پر منعقدہ خصوصی شجرکاری مہم کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک سب کے لئے اور سب ایک کے لئے کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنے اور ہم آہنگی کے ماحول کو برقرار رکھنے کا عزم کرنا، راجیو گاندھی کو ہمارا سچا خراج عقیدت ہوگا۔