نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، ڈیمڈ یونیورسٹی، جے پور کے محکمہ اطفال کی جانب سے متعدد آنگن واڑی مراکز میں چائلڈ پروٹیکشن کٹس تقسیم کئے گئے۔ National Institute of Ayurveda, Deemed University, Jaipur۔
شعبہ اطفال کی سربراہ ڈاکٹر نشا اوجھا نے آج بتایا کہ یہ کٹ شنکر نگر، حضرت علی نگر، سورج کالونی، کرشنا نگر، لکشمی نگر میں واقع آنگن واڑی مراکز میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر اوجھا نے بتایا کہ اس کیمپ میں 480 بچوں میں مفت چائلڈ پروٹیکشن کٹس تقسیم کی گئیں اور اس کے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔