اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور:مہاراج وینایک گلوبل یونیورسٹی میں معزور کرکٹ مقابلے کی دھوم - گزشتہ 29 نومبر کو اس مقابلے کا آغاز ہوا تھ

جے پور کے کوکس علاقے میں واقع مہاراج وینایک گلوبل یونیورسٹی میں بھارت کے الگ الگ ریاستوں سے آئے ہوئے معزور کھلاڑی کرکٹ میں اپنا دم خم دکھا رہے ہیں، گزشتہ 29 نومبر کو اس مقابلے کا آغاز ہوا تھا آخری مقابلہ تامل ناڈو اور گجرات کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مہاراج وینایک گلوبل یونیورسٹی میں معزور کرکٹ مقابلے کی دھوم
مہاراج وینایک گلوبل یونیورسٹی میں معزور کرکٹ مقابلے کی دھوم

By

Published : Dec 2, 2019, 11:35 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کوکس علاقے میں واقع مہاراج وینایک گلوبل یونیورسٹی میں ان دنوں معزور کرکٹ مقابلہ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

بھارت کے الگ الگ ریاستوں سے آئے ہوئے معزور کھلاڑی کرکٹ میں اپنا دم خم دکھا رہے ہیں، گزشتہ 29 نومبر کو اس مقابلے کا آغاز ہوا تھا آخری مقابلہ تامل ناڈو اور گجرات کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مہاراج وینایک گلوبل یونیورسٹی میں معزور کرکٹ مقابلے کی دھوم

اطلاع کے مطابق روزانہ دو مقابلے یہاں کھیلے جارہے ہیں، اس مقابلے میں حصہ لینے کی غرض سے ملک کی آٹھ ریاستوں کی ٹیم سے خصوصی طور پر کھلاڑی یہاں پہنچے ہیں۔

ہر مقابلہ بیس بیس او ور کا کھیلا جا رہا ہے مقابلے کو دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں لوگ یونیورسٹی پہنچ رہے ہیں، اس طرح کے مقابلہ کا اہتمام ہونے کی وجہ سے معزور کھلاڑیوں میں بھی کافی زیادہ جوش اور جذبہ نظر آرہا ہے۔
اس مقابلے میں کھیلنے کیلئے آئے ہوئے ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے جے پور کے اس گراؤنڈ میں انتظامات کیے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں:روٹ کی ڈبل سنچری ،انگینڈ بہترین پوزیشن میں

یہاں کے گراونڈ کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے اس گراؤنڈ میں گھاس اتنی اچھی ہے کہ اگر ہم گر بھی جاتے ہیں تو کسی طرح کی چوٹ نہیں لگتی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details