اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: سب انسپکٹر کے امتحان کو دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ - राजस्थान में सब-इंस्पेक्टर परीक्षा का पेपर लीक

راجستھان میں 13، 14 اور 15 ستمبر کو ہوئے سب انسپکٹر کے امتحان کو دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سب انسپکٹر کا امتحان دینے والوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امتحان دوبارہ منعقد کیے جائیں۔

demand for re examination of sub inspector in jaipur
سب انسپکٹر کے امتحان کو دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ

By

Published : Sep 22, 2021, 6:26 PM IST

اس معاملہ کو لے کر جے پور میں واقع شہید اسمارک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کے لئے ریاست راجستھان سے کثیر تعداد میں سب انسپکٹر کا امتحان دینے والے شہید اسمارک پہنچے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

شہید اسمارک پر راجستھان حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے کہا کہ جس طرح سے سب انسپکٹر امتحان میں فرضی طلباء کو پکڑا گیا، جہاں جہاں پر امتحان ہوئے ہیں اور ان سینٹر میں اساتذہ کی ملی بھگت کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل اندھیرے میں نظر آرہا ہے۔

راجستھان حکومت کو یہ چاہیے تھا کہ جو 13، 14 اور 15 ستمبر کو امتحان منعقد ہوئے امتحان کو ایک ہی روز مکمل کروانا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا اور ہم لوگوں نے دیکھا کہ کافی زیادہ تعداد میں فرضی طلبہ کو پکڑا گیا۔

مزید پڑھیں:جے پور: انسپکٹر بحالی امتحان میں فرضی گروہ کا پردہ فاش

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ جو 26 ستمبر کو ریٹ امتحان ہورہے ہیں۔ ان امتحان کو 26 لوگ دیں گے لیکن یہ ایک ہی روز میں مکمل ہورہا ہے جو سب انسپکٹر امتحان میں 6 لاکھ لوگ بیٹھے تھے وہ 3 روز میں مکمل ہوا۔ اس سے صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ کہیں نہ کہیں دھاندلی ضرور ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details