ریاست راجستھان کے ضلع جالور میں ہند پاک سرحد سے 40 کلومیٹر پہلے ہائی وے پر جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کے لئے ایک فضائی پٹی کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جس طرح قومی شاہراہ کو دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اس سے دفاع اور ترقی ایک دوسرے کے معاون بن چکے ہیں۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ دفاع پر خرچ کرنے سے ترقی رک جاتی ہے ، لیکن شاہراہوں پر ہنگامی لینڈنگ کے نئے تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ دفاع پر خرچ کرنے سے ترقی نہیں رکتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ہائی وے پر لینڈنگ کی سہولت سے فوج مضبوط ہوئی ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’ایک بھارت شسکت بھارت‘ کا نعرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع اور ترقی ایک دوسرے کی معاون ہیں۔
مزید پڑھیں:افغانستان: طالبان کی حکومت کے سینئر رہنماؤں کا مختصر تعارف