جے پور۔ پہلا معاملہ جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے کا بتایا جا رہا ہے، یہاں پر فائر بریگیڈ اسٹیشن کے پاس میں دوپہر کو بارہ بجے کے قریب ایک مکان میں سلنڈر پھٹ گیا، سلینڈر پھٹنے کے بعد افراتفری کا ماحول ہوگیا تھا۔ موقع پر فائر برگیڈ کے دفتر میں اطلاع دی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ فی الحال کسی کے زخمی ہونے کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جے پور میں دو مقامات پر سلنڈر پھٹے - ای ٹی وی بھارت کی خبر
بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں دو الگ الگ علاقوں میں سلنڈر پھٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
جے پور میں دو جگہ سلنڈر پھٹا
وہیں دوسرا معاملہ جے پور کے مندر کے پاس کا بتایا جا رہا ہے، یہاں پر دوپہر کو ایک بجے کے قریب ایک مکان میں سلنڈر پھٹ گیا۔ خیر کی بات یہ ہے کہ یہاں بھی کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن دونوں ہی مقامات پر مالی نقصان کافی زیادہ ہوا ہے۔
پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ وہی جے پور میں ایک ساتھ دو مقامات پر اس طرح سے سلنڈر پھٹنا لوگوں کے درمیان موضوع بحث بنا ہوا ہے۔