اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف سی پی آئی-ایم کا احتجاج - ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے سلسلے میں مظاہرہ

راجستھان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم) نے مرکز اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے سلسلے میں مظاہرہ کیا۔

CPI-M protests against central and state governments i n rajasthan
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف سی پی آئی-ایم کا احتجاج

By

Published : Aug 26, 2020, 4:49 PM IST

سی پی آئی۔ایم کے ضلع سکریٹری سمترا چوپڑا نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی اپیل پر ریاست میں 20 سے 26 اگست تک مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف نیشنلسٹ پروٹیسٹ ویک منانے کے تحت بدھ کو مزدور کسان بھون، ہیڈواڈا روڈ پر سوڈالا برانچ اور مزدور نگر برانچ کے ذریعہ مشترکہ طور سے مظاہرہ کیا گیا۔
ہاتھوں میں نعرے لکھی تختیاں لیے مظاہرین مرکز اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی آواز بلند کررہے تھے۔ جے پور میں بھٹابستی، وی کے آئی کیلگیری (مالویہ نگر) وغیرہ جگہوں پر بھی مظاہر کیا گیا۔

اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی آئی ایم کے مرکزی کمیٹی کے رکن پروفیسر واسودیو شرما، ریاستی سکریٹری بورڈ کے رکن اور سیٹو کے ریاستی چیئرمین رویندر شکلا اور جے پور کے سکریٹری سمترا چوپڑا نے خطاب کیا۔

پروگرام کے اختتام کے بعد پارٹی کے ایک نمائندہ نے جے پور ضلع انتظامیہ کو صدر اور وزیراعلی کے نام میمورنڈم حوالے کیا۔ اس سے پہلے اپیل کے تحت جے پور میں پورے ہفتہ برانچ سطح پر میٹنگوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details