خودکشی کے اس معاملے میں ہوٹل کے مالک دین دیال کھنڈیلوال نے بتایا کہ 10 جون کو ایک عاشق جوڑا ہوٹل میں آگرہ سے رہنے کے لیے آیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز انہوں نے ناشتہ کیا اور دوپہر کا کھانا بھی آرڈر کیا لیکن رات کے کھانے کے لیے ان کا کوئی فون نہیں آیا، جس پر ہوٹل کے عملہ نے جا کر ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔
ہوٹل کے کمرے میں عاشق جوڑے نے خودکشی کی - پولیس جائے وقوع پر پہنچی
ضلع دوسہ کے نجی ہوٹل میں ایک عاشق جوڑے کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو پوشٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
Breaking News
اس کے بعد ہوٹل مالک نے تھانے میں اس کی اطلاع دی۔ جب پولیس نے کھڑکی سے دیکھا تو دونوں پنکھے سے لٹکے ہوئے نظر آئے۔ پولیس نے دونوں کے خاندان والوں کو اس کی اطلاع دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
لڑکے کا نام وکاس کمار ہے اور وہ شادی شدہ ہے اور لڑکی کا نام مونیکا مہاور ہے اس کی شادی ابھی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کچھ بھی کہنا صحیح ہوگا۔