ریاست راجستھان کے سنگانیری گیٹ ویمن اسپتال میں داخل کونسلر کی کورونا وائرس جانچ کی گئی، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اسی کے ساتھ رخسانہ کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی عید کے دن بھی کنبہ میں مایوسی چھائی رہی۔
رخسانہ کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رخسانہ رام گنج علاقے سے ہے۔ لہذا اسپتال انتظامیہ نے پہلے اس کا علاج کرنے سے انکار کردیا اور بعد میں اسے کوری ڈور میں گھومنے پھرنے کو کہا۔
کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ اسی دوران اسے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔ لواحقین کے الزامات پر اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آشا ورما نے پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔