اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: راجستھان میں مذہبی مقامات کل سے بند - نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں

عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں بتدریج اضافہ ہونے کے سبب راجستھان حکومت نے 16 اپریل تا 30 اپریل سبھی مذہبی مقامات / عبادت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوروناوائرس: راجستھان میں مذہبی مقامات کل سے بند
کوروناوائرس: راجستھان میں مذہبی مقامات کل سے بند

By

Published : Apr 15, 2021, 3:21 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر راجستھان حکومت کی جانب سے ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے، جس کے تحت ریاست راجستھان کے تمام مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔

یہ تمام مذہبی مقامات کل 16 اپریل صبح 6 بجے سے بند ہو جائیں گے اور فی الحال 30 اپریل تک مندر، مساجد، گردوارہ، چرچ اور درگاہوں سمیت تمام مذہبی مقامات پوری طرح بند رہیں گے۔

کورونا وائرس: راجستھان میں مذہبی مقامات کل سے بند

وہیں آئندہ کل ہی رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا پہلا جمعہ بھی ہے اور جمعہ کے موقع پر مساجد و درگاہوں اور جامع مساجد میں خاصا رش رہتا ہے، لیکن اس مرتبہ اجتماعی طور نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جے پور کے جوہری بازار علاقے میں واقع جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات چیت کے دوران کہا: ’’جو بھی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہے۔ اس کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے گا، چند لوگ ہی جامع مسجد میں نماز ادا کریں گے، کسی طرح سے یہاں پر بھیڑ جمع نہیں ہونے دی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details