ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔
کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، راجستھان میں دفعہ 144 نافذ چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، اب تک کورونا وائرس سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ریاست کے وزیر اعلی نے ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔
خبروں کے مطابق اٹلی سے واپس آنے والے تین افراد میں کورونا وائرس کے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ریاست میں ہلچل مچ گیا۔ ریاستی حکومت نے خطرات سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اب ریاست میں کہیں بھی پانچ آدمی سے زیادہ لوگ ایک جگہ پر جمع نہیں ہوپائیں گے۔
ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے یہ فیصلہ سی ایم او میں منعقد ہونے والی اہم میٹنگ میں لیا گیا۔ مثبت کیس سامنے آنے والوں میں ایک مرد ایک خاتون اور ایک چھوٹی بچی شامل ہے، قبل ازیں تمام متاثریں کی جانچ کے لیے نمونے دارالحکومت جے پور بھیجا گیا تھا۔ جہاں سے تینوں کے مثبت پایا گیا۔ ان تینوں نے جن سے ملاقات کی تھی ان تمام لوگوں کی بھی اب اسکرین کی جائیگی'۔
کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق 5 یا 5 سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے طور پر مختلف تقاریب، تہوار ، میٹنگ، مجالس، جلسے، میلے اور اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔