اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: کورونا وبا کے سبب مسلسل ہلاکتوں میں اضافہ

ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، روزانہ 50 سے زائد لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

کورونا وبا کے سبب مسلسل ہلاکتوں میں اضافہ
کورونا وبا کے سبب مسلسل ہلاکتوں میں اضافہ

By

Published : Apr 28, 2021, 8:17 PM IST

دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ قبرستان میں بدھ کے روز 7 میت تدفین کے لیے لائی گئیں ان ساتوں میت کو حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ہی سپردخاک کیا گیا۔

کورونا وبا کے سبب مسلسل ہلاکتوں میں اضافہ

تدفین کرانے والے جاوید پٹھان کا کہنا ہے کہ 13 ماہ کے ایک طویل عرصے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بیک وقت 7 میت تدفین کے لیے قبرستان میں لائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ جلد از جلد تمام برادران وطن کو اس وبا سے نجات ملے۔ انہوں نے مزید لوگوں سے اپیل کی کہ 'حکومت کی جانب سے جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، اس کا مکمل خیال رکھیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'جے پور کے گھاٹ گیٹ قبرستان میں تیرہ ماہ میں 181 اور شاشتری نگر قبرستان میں 73 میتوں کو سپرد خاک کیا گیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details